Surprise Me!

کشمیر میں پولیس نے کیا سرگرم ملی ٹنٹ کا مکان اٹیچ

2025-08-30 1 Dailymotion

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے دو منزلہ رہائشی مکان اٹیچ کیا۔ پلوامہ پولیس کے مطابق یہ مکان پاکستان میں مقیم سرگرم ملی تنٹ ارجمند گلزار عرف ’حمزہ بھائی‘ کے والد گلزار احمد بٹ کا ہے۔ اور یہ کارروائی یو اے پی اے کے تحت انجام دی گئی۔

سیکورٹی ایجنسیز کے مطابق ارجمند گلزار ایک مطلوب دہشت گرد ہے اور کئی برسوں سے پڑوسی ملک (پاکستان) میں مقیم ہے اور وہیں سے دہشت گردی نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

پلوامہ پولیس کے یہ کارروائی ضلع کے کھربٹ پورہ، رتنی پورہ علاقہ میں ہفتہ کو انجام دی گئی اور مکان کھسرہ نمبر 3082/1645، کہوٹ نمبر 868 پر واقع ہے۔  

اس کے علاوہ پلوامہ پولیس نے قرق کیے گئے رہائشی مکان پر ایک پوسٹر بھی چسپاں کیا ہے جس پر مکان کو فروخت کرنے، کرائے یا لیز پر دینے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔